ساہیوال: نئے تعلیمی سیشن کا آغاز یکم مارچ سے ہو گا

ساہیوال(ایس این این)صوبہ پنجاب کے سکولز میں نیا تعلیمی سال یکم مارچ سے شروع ہو گا. محکمہ تعلیم پنجاب نے امسال 28 فروری تک بورڈ کلاسز کے علاوہ تمام کلاسز کے نتائج مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں. ذرائع کے مطابق کچی جماعت سے ہفتم تک کے نتائج 28 فروری تک سنائے جائیں گے جب کہ نئی کلاسز کا آغاز 1 مارچ سے ہوگا.قبل ازیں تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے ہوتا تھا. رواں سال حکومت پنجاب نے سکولز میں امتحانات کے فورا بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں. حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ پنجم اور ہشتم کے طلبا کو نتائج کا اعلان کیے بغیر بالترتیب ششم اور نہم جماعت کا کورس پڑھایا جائے قبل ازیں پیک کے امتحان کے بعد بچے یکم اپریل تک فارغ رہتے تھے۔رواں سال پیک کے امتحان کے فورا بعد چھٹی اور نویں جماعت کی کلاسسز کا آغاز یک مارچ سے کردیا جائے گا۔ ساہیوال ٹیچرز کمیونٹی کے ترجمان صابر حسین کھوکھر نے حکومت کے اس قدم کو خوش آئند قرار دیا ہے. ملک صابر کھوکھر کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے بورڈ کا امتحان دینے والے بچوں کو گرما کی تعطیلات سے پہلے امتحان کی تیاری کا اضافی وقت مل جائے گا اور وہ بہتر طریقہ سے امتحانات کی تیاری کرسکیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں