مادری زبان کا عالمی دن، لوک سجاگ اور آواز سوسائٹی کی ریلی

ساہیوال (ایس این این) مادری زبان کے عالمی دن کے حوالے سے سے پنجاب لوک سجاگ اور آواز سوسائٹی کے اشتراک سے کلچرل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی صدر چوک سے شروع ہو کر جناح چوک پر ختم ہوئی۔کلچرل ریلی میں مقامی شہری، سماجی ورکرز، انجمن تاجران، ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، رکشہ یونین، آپیکا، پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، مسلم لیگ ق ، کے ضلعی عہدیداروں، سیاسی کارکنوں، انسان دوست ایسوسی ایشن، فریڈم سکول کے سو بھٹہ مزدور بچوں، سیاسی و سماجی خواتین اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں راوی جھومر بھی پیش کیا گیا۔

ریلی سے سیاسی و سماجی شرکاء جن میں چوہدری ذکی، ضلعی صدر پی پی پی، شیخ ذیشان احمد، صدر ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ظفر اشرف، یو سی چیئرمین، شیخ اعجاز احمد رضا، سول سوسائٹی، انجم مٹو، انسان دوست ایسوسی ایشن، امتیاز بٹ، آواز سوسائٹی، شفیق بٹ، پنجاب لوک سجاگ اور مسلم لیگ ن خواتین ونگ سے راحیلہ تبسم نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ بچوں کو پرائمری تک تعلیم ان کی مادری زبان میں دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں