ساہیوال: چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں

ساہیوال( بیورورپورٹ)مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان 4موٹرسائیکلیں‘نقدی وغیرہ لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گاؤں 86/9-Lکے قریب ہوئی یہاں 85/5-L کارہائشی محمد عمران رات کے وقت اپنی موٹرسائیکل پر شہر سے واپس گھرجارہاتھا کہ راستے میں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے نقدی وموٹرسائیکل وغیرہ کل مالیتی 1لاکھ 25ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نے مسلم بن عقیل کالونی میں طیب علی کی موٹرسائیکل نمبری 1782/SLNمالیتی70ہزارروپے گھرکے باہر سے‘شاداب ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے عبدالوحید کی موٹرسائیکل نمبری2610/SLNمالیتی 46ہزار روپے گھرکے باہر سے اور اڈہ نورشاہ میں اظہر وغیرہ 7ملزمان نے محمد امجد کے گھر کو نقب لگا کر موٹرسائیکل‘واٹر پمپ اور 3بھیڑیں مالیتی 1لاکھ5ہزارروپے چرالیں۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں