پولیس کا ہڑپہ میں سرچ آپریشن، 54 گرفتار

ساہیوال( بیورورپورٹ)ہڑپہ پولیس کا ہڑپہ اسٹیشن اور گردو نواح میں سرچ آپریشن‘54 مشکوک افراد کی بائیومیٹرک چیکنگ‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹرمحمد عاطف اکرام کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ میاں جہانزیب وٹو نے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لئے سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں میں چیکنگ کی گئی اور دوران سرچ آپریشن 54مشکوک افراد کو بذریعہ بائیومیٹرک چیکنگ کی گئی اور تمام کوائف مکمل اور درست ہونے پر کسی کو بھی حراست میں نہیں لیاگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر عاطف اکرام نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے مشکوک افراد اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں