کرپشن کے خلاف جہاد معاشرتی فرض ہے: ڈائریکٹر نیب

ساہیوال(بیورورپورٹ) ڈائریکٹر نیب لاہور سید محمد حسنین نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جہاد معاشرے کے تمام طبقات کی اجتماعی ذمہ داری ہے،افسران اپنے اپنے محکموں میں کرپشن کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تا کہ عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد مزید بڑھے۔یہ بات انہو ں نے ضلع کونسل ہال میں آگاہی مہم نیب 2018کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کہی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی‘اے ڈی سی جنرل خاور شہزاد‘ڈپٹی ڈائریکٹر نیب حسین علی سکھیراسمیت تمام ضلعی افسران موجود تھے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو بہتر کرنے میں ہمیں نیب کے ساتھ بھر پور تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکراس جہاد میں حصہ لیں اور کرپشن کے اس ناسور کو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے۔ڈپٹی ڈائریکٹر نیب حسین علی سکھیرا نے نیب آرڈیننس اور محکمانہ کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔سیمینار میں ڈائریکٹر نیب لاہور نے ضلعی افسران کے سوالا ت کے تفصیلی جوابات دیئے اور آخر میں انہو ں نے ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی کو سوینیربھی پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں