ساہیوال:تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام امتحانی عملے کی ورکشاپ

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال بورڈ کے کنٹرولر امتحانات قاضی عبدالناصر نے میٹرک امتحانات کیلئے تعینات ہونے والے سنٹر سپرنٹنڈنٹس پر زور دیا ہے کہ وہ امتحانات کی شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائیں اور کسی دباؤ کے بغیر اپنے فرائض ادا کریں تا کہ طلبا و طالبات کو ان کی محنت کا جائزصلہ ملے اور کوئی اور چور دروازے سے انکے حق پر ڈاکہ نہ ڈال سکے۔انہو ں نے یہ بات گورنمنٹ ہائی سکول میں ان سپرنٹنڈنٹس کیلئے ہونے والی ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ضلع ساہیوال کے تمام سنٹرانچارجز نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ بورڈ نے ان پر جو اعتماد کیا ہے اور انہیں بھاری ذمہ داری دی ہے اس پر ہر صورت پورا اترا جائے اور دوران امتحان کسی دباؤ،لالچ اور سفارش کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ امتحانات کے دوران انہیں ضلعی انتظامیہ کا بھر پور تعاون دستیاب ہو گا اور انہیں چاہیے کہ وہ اپنے اختیارات کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ چیئر مین بورڈ کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کی ہدایت پر امتحانات کے دورا ن خصوصی چیکنگ ٹیمیں امتحانی مراکز کا دورہ کرتی رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں