ایشئین باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) پاکستانی باڈی بلڈرز نے اکیاون ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ میں ٹاپ فائیو پوزیشن میں جگہ بنا لی ۔سیول کوریا میں جاری باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں 50 سے زائد کی کیٹیگری میں محمد مصطفی نے مینز ماسٹرز کے مقابلوں میں پاکستان کو پانچویں پوزیشن کا حقدار بنایا دوسری جانب 90 کلو گرام کی کیٹیگری میں بھی سید فضل الٰہی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ۔یاد رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹس نے دیگر ممالک کے 450 ایتھلیٹس سے مقابلہ کر کے پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا جس پر انٹر نیشنل باڈی بلڈنگ جج سہیل انور، ٹیم مینیجر ارمغان مقیم اور کراچی باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس ایسوسیشن کی نائب صدر کرن آفتاب خان نے پاکستانی ایتھلیٹس کو بہترین کارکردگی پر سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں