اڈہ بوٹی پال سے نور کے کاٹھیہ، سڑک کی تعمیر کا مطالبہ

ساہیوال(ایس این این) جماعت اسلامی ساہیوال کے رہنما چوہدری طیب رسول ، آفتاب لاشاری ،ڈاکٹر یعقوب اور مہر سرفراز کاٹھیہ نے ضلعی حکومت اور حکوتی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اڈہ بوٹی پال سے چک نور کے کاٹھیہ تک سڑک فوری تعمیر کی جائے. اپنے مشترکہ بیان میں انھوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے . حکومتی نمائندوں کو چاہیئے کہ وہ لوگوں کی مشکلات کے پیش نظر سڑک کی فوری تعمیر کا بندوبست کریں کیونکہ علاقہ کے لوگوں کو چند منٹ کا فاصلہ گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں