ساہیوال: منشیات فروشوں کے خلاف پولیس ایکشن

ساہیوال (بیورورپورٹ)منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے چھاپے‘1375گرام چرس‘56لیٹرشراب برآمد‘3ملزمان گرفتار۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نواحی گاؤں 93/6-Rمیں چھاپہ مارکر نامورمنشیات فروش زاہد شہباز کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 1375گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے 120/9-Lمیں عدنان شوکت سے 28لیٹرشراب اور113/9-Lمیں محمد نواز سے28لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں