ساہیوال: جعلی زرعی ادویات کی فیکٹری پر چھاپہ

ساہیوال (بیورورپورٹ)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کا بسکٹ فیکٹری کے زرعی ویئر ہاؤس پر چھاپہ‘لاکھوں روپے کی ایکسپائری پروڈکٹس برآمد‘ملزم گرفتار‘مالک سمیت 2افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن ساہیوال شاہد اقبال قریشی کو اطلاع ملی کہ منٹگمری بسکٹ فیکٹری کے زرعی ویئر ہاؤس میں زرعی ادویات کی ایک کمپنی کی ایکسپائری پروڈکٹس پر ری لیبلنگ ہورہی ہے جس پر انہوں نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارکر 3لاکھ روپے کی مختلف پروڈکٹس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس تھانہ غلہ منڈی نے کمپنی مالک ملک عامر سمیت 2افراد کے خلاف مقدمہ در ج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں