ساہیوال: جہازگراؤنڈ کا نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

ساہیوال (بیورورپورٹ) 17سالہ نوجوان نہر میں گرکر ڈوب گیا‘ ریسکیو1122 نے آپریشن شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق جہاز گراؤنڈکے رہائشی محمد اشرف کا 17سالہ بیٹا صہیب ایل بی ڈی سی نہر لنک کے قریب نہا رہاتھا کہ گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب گیا۔ ریسکیو1122 کے عملہ نے اطلاع ملنے پر آپریشن شروع کردیاہے۔ تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں