ساہیوال: جوگی چوک ہوٹل میں نوجوان کی خود کشی

ساہیوال (بیورورپورٹ) مقامی ہوٹل میں ایک نوجوان کی پنکھے سے لٹک کر خودکشی‘ پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔ بتایاگیا ہے کہ جوگی چوک کے قریب ایک ہوٹل میں ڈی ایچ کیوہسپتال میں ویسٹ کوٹھکانے لگانے کاٹھیکیدارفیصل آباد کا 30سالہ رہائشی وقاص ہوٹل میں رہائش پذیر تھا کہ گزشتہ شام وقاص نے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش کوقبضہ میں لیکر 174 کی کارروائی کرکے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔ یادرہے کہ مذکورہ ہوٹل میں چند سال قبل دوالگ الگ واقعات میں ایک خاتون اور ایک مرد کی برہنہ حالت میں نعشیں مل چکی ہیں۔ مذکورہ ہوٹل قحبہ خانہ میں تبدیل ہو جاتاہے اوراس پرمتعددبار ریڈبھی ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں