شیر ساہیوال دنگل آج ظفر علی سٹیڈیم میں ہو گا

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈویژنل سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسویسی ایشن کے تعاون سے ساہیوال میں دیسی کشتی (دنگل) کے فروغ کے لئے سلسلہ میں شیر ساہیوال دنگل ظفر علی سٹیڈیم میں آج 1بجے منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے نامی گرامی پہلوان حصہ لیں گے۔یہ بات ڈویژنل سپورٹس آفیسر اکبر مراد نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران اور چیئر مین وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے ترقی سپورٹس اعجاز گل دنگل مقابلوں کے مہمان خصوصی ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں