ساہیوال: مادری زبان کے حوالے سے تقریبات

ساہیوال(پریس ریلیز) پنجاب لوک سجاگ اور آواز سوسائٹی ساہیوال کے اشتراک سے ضلع ساہیوال میں مادری زبان کے عالمی دن کو منانے کے لیے مختلف کلچرل پروگراموں کا انعقاد کیا گیاہے۔ایک ہفتہ جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز 15 فروری سے ہو چکا ہے جو 22 فروری تک جاری رہے گا۔ واضح رہے جو ان تمام تقریبات کا مرکز نوجوانوں کا رکھا گیا ہے علاوہ ازیں پنجابی زبان، آرٹ اور کلچر کا فروغ ان تقریبات کے مقاصد میں شامل ہے۔
ریاض احمد ہمدانی، ڈپٹی ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی کلچرل پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہر پارٹنر آرگنائزیشن سے ایک ایک فوکل پرسن کا ناتخاب کیا گیا ہے جو کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی سے رابطے میں ہے۔تقریبات کا آغاز 15 فروری سے ڈاکٹر اشتیاق احمد Professor of Emeritus, Stockholm University Sweden کے لیکچر سے کیا جا چکا ہے۔ لیکچر انعقاد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں کیا گیا۔ فروری 17 کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں سگنت لاہور کی ٹیم نے “ہیر رانجھا” تھیٹر پلے کیا۔ یہ ایک گھنٹے پر مشتمل پنجابی ڈرامہ ہیر رانجھا ہے جسے ہما صفدر نے ڈائریکٹ کیا تھا۔
18 فروری کو پنجابی میگزین پنچم کے ایڈیٹر مقصود ثاقب “مان بولی دی لوڑ” کے موضوع پر میونسپل کارپوریشن ہال ساہیوال مین لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔آج19 فروری کو جناح ہال میں مزاحیہ پنجابی مشاعرہ جبکہ 20 فروری کو کامسیٹس یونیورسٹی میں پنجابی مشاعرہ منعقد کیا جائے گا۔
کامسیٹس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے بتایا کہ اس مشاعرے میں پنجابی کے نامور شعراء جن میں بابا نجمی، افضل ساحر، مرلی چوہان، انجم قریشی، رائے مغمد خاں ناصر، عارف شاہد، صابر علی صابر، نصیر بلوچ، گلناز، بابا غلام حسین ندیم، انجم سلیمی کے علاوہ مقامی شاعر پیرو پہلوان، بابا طالب جتوئی اور مشتاق عادل کاٹھیا شرکت کریں گے۔21 فروری کو کلچرل ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ ریلی صدر چوک سے جناح چوک تک جائے گی۔ کلچرل ریلی میں ماقمی شہری، سماجی و سیاسی ورکرز اور طلباء کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ ریلی میں راوی جھومر بھی پیش کیا جائے گا۔ تقریبات کا اختتام ساہیوال لوک میلے سے ہو گا جس میں لوک ناچ، ڈانڈیا، راوی چھومر، صوفی و لوک گیت پیش کیے جائیں گے۔ پنجاب لوک سجاگ کی فوکل پرسن الویرا راشد نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں سیکورٹی انتظامات بھی مکمل کیے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں