ایف بی آر ٹیم کا سگریٹ گودام پر چھاپہ

ساہیوال (بیورو رپورٹ)ہڑ پہ سٹیشن کے قریب گودام پر ریجنل ٹیکس آفس ایف بی آر ساہیوال کی ایک ٹیم نے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ذوالفقار علی چو ہدری کی قیادت میں چھاپہ مار کر104 کاٹن سگریٹ اعلیٰ برانڈ کے بر آمد کر لئے اور ایکسائز ڈیوٹی 8لاکھ روپے چوری پکڑ لی۔ سگریٹ کی مالیت 27لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی چوری کے ملزم عباس کو بھی دھر لیا گیا۔ایف بی آر(آر ٹی او)ساہیوال کو اطلاع ملی کہ پاکستان میں ایک سگریٹ بنانے کی فیکٹری سے اعلیٰ برانڈ کے دو اقسام کے سگریٹوں کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس چوری کیا جارہا ہے اور ملک بھر میں سگریٹ کی سپلائی جاری ہے جس پر ٹیم نے کامیاب چھا پہ مارا اورلاکھوں روپے کے سگریٹ برآمد کرلئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں