ساہیوال: ٹریفک حادثات میں 1 جاں بحق،17 زخمی

ساہیوال (بیورورپورٹ)ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق 17افراد زخمی‘2افراد کی حالت نازک۔ پہلا حادثہ صبح کے وقت نورشاہ روڈ پر اڈہ چکی مظفر شاہ کے قریب پیش آیا یہاں بشیر کالونی کے رہائشی اشفاق اور شہباز موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ اچانک سامنے کتا آگیا جسے بچاتے ہوئے موٹرسائیکل بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں اشفاق موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ شہباززخمی ہو گیا ریسکیو 1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوان کو طبی امداد دی۔دوسرا حادثہ ساہیوال پاکپتن روڈ پر اینگروفیکٹری کے قریب شام کے وقت ہوا یہاں تیز رفتار وین ایک کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 16۔ افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122کے عملہ نے طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر 2۔ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں