ساہیوال: جی ٹی روڈ پر مسلح افراد کی لوٹ مار

ساہیوال( بیورورپورٹ)جی ٹی روڈ پر 4نامعلوم مسلح ملزمان نے کیری ڈبہ میں سوار افراد کو لوٹ لیا ‘ملزمان نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ‘مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کارہائشی منور حسین اپنے بھانجے امن کے ہمراہ کیری ڈبہ میں لاہور سے واپس گھر خانیوال جارہاتھا کہ جی ٹی روڈ پر 63/5-Lکے قریب 12بجے رات 4نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور ان سے نقدی وموبائل فون کل مالیتی 11500روپے چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر ناکہ بندی کرائی لیکن ملزمان کا تاحال سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس تھانہ یوسف والا نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں