این اے 154 میں ترین ثانی کی شکست، ن لیگ فاتح

لودھراں(ایس این این) لودھراں کےحلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے جہانگیر ترین کے جانشین کو شکست دے کر میدان مار لیا ۔ لودھراں میں ن لیگ کی اکثریتی جیت پر ن لیگ کے کارکنوں نے جشن منایا،بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہونے والی نشست این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں تمام پولنگ اسٹیشن کے نتائج سامنے آگئے۔ ن لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ ایک لاکھ16 ہزار590ووٹ لے کر پہلے اور تحریک انصاف کے امیدوار علی خان ترین 91 ہزار 230 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ علی خان ترین تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں