ساہیوال: ہلکی پھلکی بوندا باندی سے سردی میں اضافہ

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں ہلکی پھلکی بوندا باندی. بوندا باندی سے سردی ایک بار پھر لوٹ آئی۔آج صبح سے ہی ساہیوال بادلوں کے حصار میں گھرا رہا. وقفے وقفے سے ہلکی پھوار کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی. شہری ایک بار پھر گرم کپڑے پہننے پر مجبور ہو گئے. سردی کی لہر آنے سے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش کی شکایات سننے میں آئی ہیں. طبی ماہرین کے مطابق بارش سے موسمی بیماریاں ختم ہو جائیں گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں