اداکار قاضی واجد بھی چل بسے

کراچی: معروف ڈراما آرٹسٹ قاضی واجد 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔قاضی واجد کوگزشتہ روز طبیعیت خراب ہونے پرہسپتال میں داخل کرایا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق انہیں تیز بخار اور سینے میں تکلیف تھی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انھیں گھر بھیج دیا گیا. ذرائع کے مطابق ان کی آج صبح دوبارہ طبیعیت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال لایا جارہا تھا تاہم رستے میں ہی وہ آج خالق حقیقی سے جاملے۔قاضی واجد نے لواحقین میں بیوہ اور ایک بیٹی فضیلہ قیصر کو سوگوار چھوڑا ہے۔قاضی واجد 1930 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔قاضی واجد نے 25 برس تک ریڈیو میں کام کیا جس کے بعد کئی مشہور ڈرامے کیے جن میں خدا کی بستی، حوا کی بیٹی، تنہائیاں،پل دو پل اور تعلیم بالغاں سر فہرست ہیں.حکومت پاکستان نے 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں