پانچ سو روپے گم ہو نے پر شوہر کا بیوی پر تشدد

داجل(ویب نیوز) 500 روپے گم ہونے پر ظالم شور نے بیوی کے بازو توڑ ڈالے. ڈی جی خان کے علاقے داجل میں ایک شخص نے بیوی کے پاس پانچ سو روپے رکھوائے تھے. اگلے روز اس نے بیوی سے پانچ سو روپے مانگے تو وہ گم ہو چکے تھے جس پر طیش میں آ کر ظالم شوہر نے بیوی پر لوہے کے راڈ سے حملہ کر دیا اور اس کے بازو توڑ ڈالے۔شوہر کی پٹائی سے بیوی کا حمل بھی ضائع ہو گیا÷ متاثرہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. پولیس نے خاتون کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں