چیچہ وطنی: کوڑے کے ڈھیر سے نومولود کی لاش برآمد

چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 41بارہ ایل میں کچرے کے ڈھیر سے نو مولود بچے کی لاش بر آمد۔ نو مولود بچے کی لاش کو آوراہ کتے نوچ رہے تھے .اہل محلہ نے تھانہ صدر پولیس کو اطلاع کی تاہم پولیس موقع پر نہ پہنچی اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو دفن کر دیا۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ کسی عورت نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے نو مولود کو گندگی کے ڈھیر پر پھینک دیا ۔ اہل علاقہ نے اس واقعے کو افسوس ناک قرار دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں