بہو کے رویے سے تنگ خاتون کی خودکشی

ساہیوال(ایس این این ) ساہیوال کے نواحی گاؤں 61 ای بی میں 50 سالہ خاتوں نے بہو کے رویے سے تنگ آ کر خود کشی کر لی. تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 61 ای بی کی شریفاں کا کسی بات پر اپنی بہو سے جھگڑا ہوا جس پر شریفاں کے شوہر غلام محمد اور اس کے بیٹے نے بھی شریفاں بی بی کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے اس کی سرزنش کی جس پر شریفاں بی بی نے کالا پتھر نامی زرعی دوا پی لی. شریفاں‌بی بی کو سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہو سکی اور ہسپتال میں دم توڑ گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں