جان خطرے میں ڈال کر بس کے نیچے چپک کر سفر کرنے والانو جوان

کراچی(ویب نیوز) کرائے کی رقم نہ ہونے کے باعث بس کے نیچے اضافی ٹائر کے ساتھ چمٹ کر پشاور جانے والا نوجوان موٹر وے پولیس کے ہتھے چڑھ گی تفصیلات کے مطابق بٹ گرام کا نیاز محمد نامی جوان جو کراچی میں روزگار کی تلاش میں آیا تھا گزشتہ روز ایک نجی کمپنی کے بس عملے سے نظر بچا کر بس کے نیچے اضافی ٹائر پر بیٹھ گیا .چیکنگ کے دوران لونی کوٹ کے مقام پر ہائی وئے پولیس نے نیاز محمد کو دیکھ کر باہر نکال لیا.

موٹر وے پولیس کے افسران انسپکٹر ہوش محمد اور سب انسپکٹر توفیق احمد نے اسے اپنی نگرانی میں اس کے گاؤں روانہ کر دیا اور ٹکٹ کے پیسے بھی اپنی جیب سے ادا کیے.

اپنا تبصرہ بھیجیں