سرکاری ڈاکٹرکی مریض کو نجی کلینک میں علاج کی تجویز

کسووال (ایس این این)چیچہ وطنی ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ تفصیل کے مطابق اوڈھ کالونی کسووال کا رہائشی بابا محمداسلم ولدامام بخش اپنا چیک اپ کرانے کے لیے تحصیل ہیڈ کوراٹرہسپتال چیچہ وطنی گیا یہاں پر ڈاکٹر ثمرکاظمی نے معمولی چیک اپ کے بعد مریض کے بیٹے کو بلا کر کہا کہ اپنے والدکو میرے پرائیویٹ کلینک نزد مال منڈی ساہیوال میں شام کے وقت لے کر آؤ وہاں میں اس کا مستقل علاج کروں گا اس کے بعد مریض اوراسکےلواحقین مایوس ہو کر گھر لوٹ آئے مریض کو چلنے میں دقت ہے بہ مشکل گاڑی کرایہ پرلےکر گیا تھا واضع رہے آئے دن ایم ایس ٹی ایچ کیو .ڈاکٹر شاہد رسول کے میڈیامیں ہسپتال کی بہتری کے دعوے کرتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں