اعلیٰ کارکردگی کے حامل پولیس افسران کے اعزاز میں‌تقریب

ساہیوال(ایس این این) ضلعی پولیس آفیسر ساہیوال محمد عاطف اکرام نے کہاہے کہ محکمہ پولیس کے لیے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال کوبرقراررکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔ امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ملازمین میں اچھی کارکردگی پرتعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کی تقسیم اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے سابقہ ہیڈ کنسٹیبل اظہر حسین شاہ کو رینک لگانے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری اور احسن طریقہ سے سرانجام دینے والے ملازمین محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔پولیس ملازمین کی تمام پریشانیوں کو دورکرنے کیلئے خطیر فنڈز فراہم کررہی ہے۔کمی نفری کیوجہ سے ملازمین پر کام کا زیادہ پریشر ہوتا ہے اوراکثر انہیں ڈبل ڈیوٹی بھی کرنی پڑتی ہے۔اس کے باوجود ضلع پولیس کے جوان اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سر انجام دے رہے ہیں جس پر تمام شاباش کے حقدارہیں انہوں نے مزید کہا کے پولیس ملازمین کی ان پریشانیوں کے حل اور فلاح و بہبود کو مدنظررکھتے ہوئے پولیس ملازمین کے بچوں کو بہتر تعلیم کے حصول کے لئے سکالر شپ کے چیک ہائے تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ حال ہی میں پولیس لائن میں ملازمین کے فری میڈیکل چیک اپ /فری ویکسینیشن اور دیگر بیماریوں کے ٹیسٹ کے لئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیاگیا ہے او ر جن ملازمین کے میڈیکل چیک اپ میں ہیپاٹائٹس یا کسی دیگر مرض کی تشخیص پائی گئی ان کا فری علاج ومعالجہ کرایاجارہاہے ۔انہوں نے ترقی پانے والے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر اداکریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں