دنیا بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے

مظر آباد: مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھرمیں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے. اس ضمن میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمیوں کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ اس موقع پر پاکستان بھرمیں سرکاری تعطیل ہےاور تمام سرکاری، نیم سرکاری، نجی ادارے اور بازار بند ہیں۔ گزشتہ برسوں کی طرح آج بھی کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ آزاد کشمیر میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی۔مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فوج اوراس کے مظالم کا پردہ چاک کرنے اور کشمیری عوام کی حالت زار کی طرف توجہ مبذول کرائی جارہی ہے۔
صدر ممنون حسین نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کو پاکستان کی غیر متزلزل حمایت حاصل رہے گی جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خطے کے امن و ترقی کے لیے مسئلہ کشمیر کاجلدحل نہایت ضروری ہے۔
مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بے نقاب کرنے کے لیے یورپی دارالحکومت برسلز میں وزیراعظم کی رہائش گاہ اور امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں