آئی جی جیل خانہ کا سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ

ساہیوال (ایس این این) انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے سنٹرل جیل ساہیوال کاسالانہ دورہ کیا ،سپرنٹنڈنٹ جیل رانا رضا اللہ خاں و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے -دورے کے آغاز میں جیل کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی -آئی جی جیل خانہ جات نے اندورن جیل کچن اسیران کا کھانا چیک کیا -آئی جی جیل خانہ جات نے جیل کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے حوالات بارکان ،وارڈز اور سزائے موت بلاکس کے علاوہ ہسپتال ،خواتین اور نوعمر وارڈز کے علاوہ فیکٹری کا دورہ کیا اور اسیران سے ان کے مسائل پوچھے -مزرا شاہد سلیم بیگ نے اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور جیل کی صفائی اور نظم و ضبط کی تعریف کی -سلامی اور کٹ پریڈلگانے والے اہلکاروں کے لئے انعامات کا اعلان بھی کیا -دورے کے دوران میں آئی جی جیل خانہ جات نے ملازمین کے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے –

اپنا تبصرہ بھیجیں