لیبیا: غیرقانونی یورپ جانے والے پاکستانیوں کی کشتی ڈوب گئی

قاہر(ویب نیوز) غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی خواہش مندوں کی کشتی الٹ گئی. عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی خواہش موت کا سفر بن گئی ،لیبیا کے قریب بحرہ احمر میں کشتی الٹنے سے 90 تارکین ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔ڈوبنے والوں میں اکثریت پاکستانیوں کی ہے،10لاشیں نکال لی گئیں،جن میں سے 8 پاکستانی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب غیر قانونی پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 90 افراد ہلاک ہوگئے، اب تک صرف 3 افراد کو بچایاجاسکا ہے۔اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کی ترجمان اولیوا ہیڈون کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار افرادغیرقانونی طور پر یورپ جانےکی کوشش کررہےتھے،ڈوبنے والے بیشتر ا​فراد کا تعلق پاکستان سےہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں