ساہیوال: ڈی پی او کی کھلی کچہری

ساہیوال ( بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمدعاطف اکرام نے کہاہے کہ قانون کی بالادستی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانااور سائلین کوفوری انصاف فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے ‘کھلی کچہری کاانعقاد کا مقصد عوام کے مسائل سن کر ان کی فوری دادرسی کرناہے۔ شریف شہریوں پرظلم کسی صورت برداشت نہیں کیاجاسکتا۔ وہ اپنے دفترمیں کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سننے اور انہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اخبارنویسوں سے گفتگوکررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شہری جن کے مسائل تھانہ کی سطح پر تھانہ کے افسران کی عدم توجہی کے باعث حل نہیں ہوتے انہیں کھلی کچہری میں اپنے مسائل بتاناچاہئے تاکہ انکے مسائل فوری میرٹ پر حل کئے جاسکیں اورکسی پولیس افسر کی غفلت کے باعث انکے مسائل حل نہیں ہوئے تو ایسے افسران کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا انکی اولین ترجیح ہے اور میرے دفتر کے دروازے ان کیلئے ہروقت کھلے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کڑی نظررکھیں اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس سے تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں