ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فارغ طلبا کی فائرنگ

ساہیوال(ایس این این) اربن ایریا سکول میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فارغ کئے گئے طلباء کی فائرنگ ‘ ہلڑبازی‘ سکول میں خوف وہراس‘ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ایک طالب علم کوگرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ اربن ہائی سکول میں طلباء نے ہلڑبازی کرتے ہوئے سکول میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کی جس پرسکول انتظامیہ نے ہلڑبازی میں ملوث طلباء کو سکول سے فارغ کردیا اورصبح سویرے سمیر ‘ زاہد ‘ ذیشان وغیرہ سکول آئے اور سکول کے گیٹ پر دوبارہ ہلڑ بازی کی اورہوائی فائرنگ کی۔ فائرگیٹ اور دیوارپر لگے تاہم طلباء محفوظ رہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک طالب علم سمیر کوگرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔ اس سلسلہ میں جب سکول سربراہ سے رابطہ کیاتوانہوں نے واقعہ بتانے سے گریز کیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں