پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ساہیوال(ایس این این) وفاقی حکومت نے عوام پر ایک بار پھر مہنگائی بم گراتے ہئوے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام کی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فروری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ یکم فروری 2018 سے پیٹرول کی قیمت 2 روپے 98 پیسے اضافے کے بعد 84 روپے51 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ھکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5 روپے 93 پیسے اضافے کے بعد 64 روپے 30 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 92 پیسے اضافے کے بعد 95 روپے 83 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 5 روپے 94 پیسے اضافے کے بعد 70 روپے 26 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں