ساہیوال: ڈپٹی مئیر خطرے میں، الیکشن کالعدم قرار

ساہیوال(بیورورپورٹ ) الیکشن ٹربیونل ساہیوال نے یونین کونسل 12 کاالیکشن کالعدم قراردے دیا۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 12فریدٹائون کے انتخابات میں چوہدری ساجد نعیم ہیپی چیئرمین منتخب ہوئے جس کے بعدوہ میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ان کے مدمقابل چیئرمین کے امیدوار چوہدری اکرام الحق ایڈووکیٹ نے الیکشن ٹربیونل ساہیوال ڈویژن میں پٹیشن دائر کررکھی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیاتھا کہ یوسی 12 فریدٹائون میں انتخابات کے موقع پر مختلف پولنگ بوتھوں پر دھاندلی کرکے انہیں ہرایاگیا جبکہ چوہدری ساجد نعیم ہیی نے اپنے تمام اثاثہ جات بھی ظاہر نہ کئے۔ مذکورہ ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے سماعت کے بعد پٹیشن منظورکرتے الیکشن کالعدم قراردے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں