ساہیوال: ایم پی اے ڈی سی پر برہم، ایجنڈے کی کاپی پھاڑ دی

ساہیوال(بیورورپورٹ ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں ممبرصوبائی اسمبلی نے طیش میں آکر ایجنڈے کی کاپی پھاڑدی‘ معاملہ اسمبلی کے اجلاس میں اٹھانے کی دھمکی دیتے ہوئے دفترسے نکل گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کااجلاس دفترڈپٹی کمشنرساہیوال منعقدہوا جس میں ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی ‘ ممبرقومی اسمبلی چوہدری محمداشرف ‘ ممبران صوبائی اسمبلی محمدارشد ملک او رپیرخضرحیات شاہ کھگہ کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ممبرصوبائی اسمبلی پیر خضرحیات شاہ کھگہ تاخیر سے آئے۔ اجلاس میں پیر خضرحیات شاہ کھگہ اپنے حلقہ انتخاب کی صرف ایک سکیم ڈسکس کرنے پر طیش میں آگئے اور ڈپٹی کمشنر کے رویے کی مذمت کی اورایجنڈے کی کاپی پھاڑدی اور کہا کہ ہمیں بلایاجاتا ہے لیکن بات نہیں کرنی دی جاتی۔ اب یہ معاملہ اسمبلی میں اٹھائوں گا اورسب کو دیکھ لوں گا یہ دھمکی دیتے ہوئے دفترسے نکل گئے۔ اجلاس میں موجود ارکان اسمبلی اورافسران منہ دیکھتے رہ گئے اور موقع پرموجود کسی سرکاری افسربشمول ڈپٹی کمشنر نے انہیں روکنے کی کوشش نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں