ساہیوال: کار سواروں نے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا

ساہیوال(بیورورپورٹ ) نامعلوم کارسوارملزمان نے فائرنگ کرکے ریٹائرڈ فوجی سیکورٹی گارڈ کو قتل کردیا ‘مظاہرین کاروڈ بلاک کرکےاحتجاج‘ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر۔ تفصیلا ت کے مطابق ساہیوال پاکپتن روڈ پرواقع اینگروفیکٹری کے باہر نامعلوم کارسوار رکے اورپی ٹی سی ایل کی نصب ڈی ‘پی سے کام کے بہانے بیٹریاں اتارنے لگے تو فیکٹری کے سیکورٹی گارڈ محمداحمدیار نے انہیں روکاتوملزمان نے ڈی پی پرکام کرنے کاکہا اورسیکورٹی گارڈ کو پانی لانے کے لئے بھیجااس دوران ملزمان نے بیٹریاں اتارلیں توسیکورٹی گارڈ نے انہیں بیٹریاں لے جانے سے منع کیا جس پرمشتعل ہو کر انھوں نےفائرنگ کر دی اور سیکورٹی گارڈ کو محمداحمدیارکو قتل کرکے فرارہوگئے۔ سیکورٹی گارڈ 98/9-L اوکانوالہ کے رہائشی ہے واقعہ کے بعد علاقہ کے لوگوں نے روڈ بلاک کرکے شدیداحتجاج کیا۔ ایس ڈی پی اوصدر مہروسیم ‘ ایس ایچ اویوسف والا انسپکٹر عبدالرشید ودیگر پولیس افسران موقع پرپہنچے اورمظاہرین سے مذاکرات کرکے ملزمان کوجلدگرفتارکرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین پرامن منتشرہوگئے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ فیکٹری انتظامیہ نے متوفی کے ورثاء کی 20لاکھ روپے امداد دینے کااعلان کیاہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں