ڈویژنل پبک سکول چیچہ وطنی میں تقریب تقسیم انعامات

چیچہ وطنی: ڈویژنل پبلک سکول چیچہ وطنی کیمپس طلبا کی ہمہ جہت تربیت کے لیے بھرپور کوشاں ہے، یہی وجہ ہے کہ اس ادارے کے طلبا نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی ایس ساہیوال کے پرنسپل سید انوارالحسن کرمانی نے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انھوں نے بتایا کہ جماعت نہم میں ڈی پی ایس چیچہ وطنی کی طالبہ جویریہ نے 501 نمبر حاصل کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ بیڈ منٹن، تقریر اور مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں طلبا کی ضلعی اور صوبائی سطح پر اعلیٰ کارکردگی اساتذہ اور طلبا کی مشترک محنت کا نتیجہ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر قمر الزمان نے ڈی پی ایس چیچہ وطنی کی کارکردگی کو سراہا اور وائس پرنسپل مدثر رضوان کو بہترین نتائج پر مبارک باد پیش کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی شیخ محمد یونس نے کہا کہ مختصر دورانیے میں ڈی پی ایس نے چیچہ وطنی کیمپس نے اپنی ساکھ مضبوط بنائی ہے ۔بورڈ آف گورنرز سے اس کیمپس کی تعمیر و ترقی کے لیے جو کچھ ہوسکا کریں گے۔انھوں نے طلبا کو نمایاں کار کردگی پر مبارک باد دی۔ تقریب میں چیچہ وطنی اور ساہیوال کی اہم سماجی، تعلیمی، تجارتی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں 2016 اور 2017 کے دوران داخلی اور بورڈ کی سطح پر اعلیٰ نمبروں کے حامل طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں