عدالت نواز شریف کو اگلے ماہ سزا سنائے گی: کپتان کی پیش گوئی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے ایک بار پھر عدالت سے بالا بالا ہی عدالتی فیصلے کی پیش گوئی کر ڈالی. عمران خان کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو اگلے ماہ منی لانڈرنگ میں سزا سنا دی جائے گی ، سندھ اور پنجاب کے قانون نافذ کرنے والاے ادارے ماورائے عدالت سرگرمیوں میں‌ملوث ہیں۔زرداری اور نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں، فرق صرف طریقہ واردات کا ہے.
عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کے ساتھ کھڑا ہونا جرم ہے اور وہ یہ جرم نہیں کرسکتے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو جعلی مقابلوں میں مارکر پولیس کو متشدد اور جرائم پیشہ بنایا جا رہاہے،سندھ اور پنجاب میں پولیس کو غیر سیاسی کیاجائے۔کراچی میں عوام کے کیے پولیس سب سے بڑا مسئلہ ہے ،یہاں کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے،پہلے ہی پولیس اصلاحات کر لی جاتیں تو ماورائے عدالت قتل ہوتے اور نہ ہی رینجرز کو بلانے کی ضرورت پڑتی۔ کےپی میں ہماری حکومت سے پہلے1200پولیس والے مر چکے تھے،آج وہاں ہر چیز پر قابو پاچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں جرم کی شرح کم ہے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ زینب اور عاصمہ کے قتل کے معاملے میں فرق ہے،عاصمہ کے والد نے آرمی چیف سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ نہیں کیا کیونکہ انہیں خیبر پختونخوا کی پولیس پر اعتماد ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ قصور میں 7 سال زینب سے زیادتی اور قتل کے واقعے سے پہلے بھی ایک اسکینڈل سامنے آیا تھا، جس کا بین الاقوامی چائلڈ پورنو گرافی سے تعلق تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں