ڈاکٹر شاہد مسعود کی خبر من گھڑت ہے: حکومت پنجاب

لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے لاہور میں پریس کا نفرنس کے دوران کہا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کی عمران کے بنک اکاؤنٹس کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے.زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی کے اکاونٹس کی تفصیلات جھوٹی ثابت ہوئی ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ملزم کے فارن کرنسی اکاؤنٹ کا بیان دے کر تحقیقات کا رخ موڑنے اور رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اینکر پرسن نے بے بنیاد ، فضول اور من گھڑت خبر جاری کر کے ناقابل فہم کوشش کی۔ نادرا ڈیٹا کے مطابق بیشت بینکوں سے ملزم کے والد ارشد مرحوم، والدہ اور بہن بھائیوں کا ریکارڈ بھی نکلوایا گیا تا ہم کسی کا کوئی اکاونٹ نہیں ملا۔ملک احمد خان کے مطابق نجی ٹی وی کے اینکر پرسن کو دوبار جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے لئے بلایا گیا مگروہ نہیں آئے۔اسٹیٹ بینک کو ملزم کے شناختی کارڈ پر کوئی بینک اکاونٹ نہیں ملا، اس خبر پر سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے چکی ہے اب فیصلہ سپریم کورٹ میں ہی ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں