ساہیوال:‌ڈکیتی اور چوری کے واقعات،موبائل اور زیورات چوری

ساہیوال (بیورورپورٹ ) ڈکیتی کی مختلف وارداتیں ‘نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی ‘موٹرسائیکل ‘طلائی زیورات اور موبائل فون چھین کر فرار ‘مقدمات درج ۔ ڈکیتی کی واردات گول چکر کے قریب ہوئی یہاں محمداعجاز رات کے وقت اپنی موٹرسائیکل پر ضروری کام جارہا تھاکہ راستے میں 5نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اورموٹرسائیکل ونقدی مالیتی 60ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔دیگر وارداتوں پاک ایونیو میں عمران وغیرہ 4ملزمان نے زبیر حسین سے نقدی ‘موبائل فون مالیتی 35ہزار روپے‘کے بلاک فرید ٹائون میں 3نامعلوم ملزمان نے چوہدری انعام اﷲ سے نقدی ‘ موٹرسائیکل نمبری 690/SLKمالیتی 29400روپے اور87/6Rمیں ارشد وغیرہ 8ملزمان نے محمدرئیس نقدی اورموبائل فون مالیتی 8لاکھ 72ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں