ساہیوال:‌نیشنل بنک کا ساہیوال ریجن بحال کر دیا گیا

ساہیوال (بیورورپورٹ )ساہیوال ڈویژن کے صنعتی و کاروباری حلقوں کے مسلسل مطالبے اور احتجاج پر نیشنل بنک کی انتظامیہ ساہیوال ریجن کو بحال کر کے رائو عابد شریف کو ریجنل ہیڈ اور نوید الحق سندھو کو ریجنل ایگزیکٹو کریڈٹ تعینات کر دیا ہے۔ساہیوال ریجن ساہیوال ‘اوکاڑہ‘پاکپتن اور بہاولنگر کے اضلاع پر مشتمل ہو گاجس سے نہ صرف بنک کی کارکردگی بہتر ہو گی بلکہ صنعتی و کاروباری برادری کی مشکلات میں بھی کمی آئیگی اور انہیں بنک کی سہولیات جلد دستیاب ہونگی ۔ساہیوال ریجن کی بحالی پر شہری‘ صنعتی و تجارتی برادری نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ریجن کی بحالی سے علاقے میںکاروبار ی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور روزگار میں اضافہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں