ساہیوال( بیورورپورٹ)ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان ‘نقدی ‘موبائل فون وغیرہ چھین کرفرار‘3ملزمان گرفتار۔ڈکیتی کی واردات 86/6-R میں کریانہ سٹور پر ہوئی یہاں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان سٹور پر آئے اور فاروق احمد سے گن پوائنٹ پر نقدی‘ 6لاکھ50ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ دوسری واردات 58/G-D میں ہو ئی یہاں سجاد امین رات کے وقت رات ساہیوال سے واپس اپنے گھر 65-A/G-D جارہاتھا کہ راستے میں ندیم وغیرہ 4ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی ‘ موبائل فون اور شناختی کارڈ وغیرہ چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے ندیم وغیرہ3ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
