ساہیوال( بیورورپورٹ)ایجوکیٹر ز کو پچھلے 6ماہ سے تنخواہ نہ مل سکی ‘ڈی او ایجوکیشن مردانہ کے کلرک اے جی آفس سے ساز باز کر کے تنخواہ جاری کروانے کیلئے رشوت طلب کرنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ساہیوال میں یکم اگست2017 کو بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کو تاحال تنخواہ نہ مل سکی ،تنخواہ نہ ملنے پر ایجوکیٹرز فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ڈی او ایجوکیشن میل کے کلرک بادشاہ ایجوکیٹرز سے تنخواہ جاری کرانے کیلئے فی کس پانچ ہزار روپے مانگ رہے ہیں ۔اساتذہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ رشوت نہ د ینے پر تنخواہ روکی ہوئی ہے۔انہوں نے سی ای او ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری تنخواہیں جاری کروائی جائیں اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔
