جانیے معصوم زینب کا قاتل کیا مقدس کام کرتا تھا

لاہور: قصور میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچی زینب کا قاتل محفل نعت میں بطور نقیب محفل شرکت کیا کرتا تھا۔اہل علاقہ کے مطابق اس نے وزٹنگ کارڈ بھی چھپوا رکھے تھے۔ لوگوں نے مذہبی سرگرمیوں میں مصروف رہنے والے عمران کی بہیمانہ وارداتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہاں ہے کہ عمران جیسے لوگ شرافت کا لبادہ اوڑھ کر دنیا معصوم لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ عمران کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تا کہ وہ ایسے لوگوں کے لیے نشان عبرت بن جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں