بدچلنی کے شبہ میں قتل ہونے والی خاتون کی قبر کشائی

ساہیوال( بیورورپورٹ)علاقہ مجسٹریٹ کے قبر کشائی کے حکم اور پوسٹمارٹم کے بعد 3ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج۔ تفصیلات کے مطابق میرداد معافی کے رہائشی الٰہی بخش کی بیٹی خالدہ بی بی کی شادی تقریباً 5سال قبل 96/6-R کے رہائشی ریاض کے ساتھ ہوئی ۔5ماہ قبل الٰہی بخش کو اپنی بیٹی کی وفات کی اطلاع ملی اور اسے دفنا دیاگیا لیکن الٰہی بخش مطمئن نہ تھا جس پر مذکورہ شخص نے علاقہ مجسٹریٹ کو قبر کشائی کی درخواست دی اور مجسٹریٹ نے قبر کشائی کرکے پوسٹمارٹم کروانے کاحکم دیا ۔ ملزم ریاض کو مقتولہ کے کردار پر شک تھا جس پر ملزمان نے اسے قتل کردیا۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں