ساہیوال( بیورورپورٹ) ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل‘ نقدی‘ طلائی زیورات وغیرہ لے اڑے‘ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیا۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں52/5-Lکے قریب ہوئی یہاں محمد نیاز اپنے ساتھی محمد ندیم کے ہمراہ دوکان بندکرکے واپس اپنے گھر جارہاتھا کہ راستے میں ایک پرائیویٹ سکول کے قریب 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے محمد نیاز کو شدید زخمی کردیا اور فرارہوگئے۔ چوری کی مختلف وارداتوں جوگی چوک میں ایک ملزم ریاض نے ناصر حسین کی موٹرسائیکل نمبری 1500/SLKمالیتی 40ہزار روپے دکا ن کے باہر سے ‘90/9-Lمیں نامعلوم ملزمان نے صداقت احمد کے گھر سے اس کی غیر موجودگی میں نقدی ‘طلائی زیورات ‘لیپ ٹاپ وغیرہ اور شریف کالونی میں محمد سلیم وغیرہ 5ملزمان نے ایمان علی کے گھر کا دروازہ توڑ کر گھر سے ٹی آر گارڈر وغیرہ چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
