ساہیوال: چور نقدی، موبائل اور کار لے اڑے

ساہیوال( بیورورپورٹ)مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی ‘3موبائل فون ‘کار ‘52بورے چینی وغیرہ لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں119/9-Lمیںہوئی یہاںدلدار محمد اپنی کار نمبریBR۔786 لاہور سے واپس بہاولنگر جارہاتھا کہ راستے میں4نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اسلحہ کے زورپر کار اور نقدی وغیرہ چھین کرفرارہوگئے۔ دیگر وارداتوں 52/5-Lمیں نامعلوم ملزمان نے خوشی محمد کی کریانہ دوکان کے تالے توڑ کر دوکان سے سامان کریانہ مالیتی 3لاکھ 28ہزارروپے اور جناح ہال کے قریب شادی ہال میں نامعلوم ملزمان نے ساجد محمود کی جیب سے موبائل فون ونقدی 22ہزار روپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں