پولیس ملازمین کے بچوں میں سکالر شپ کی رقوم تقسیم

ساہیوال( بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر محمدعاطف اکرام نے کہاہے کہ حکومت پنجاب پولیس ملازمین کے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور ملازمین کے ذہین بچوں کی تعلیم کی فراہمی کیلئے نہ صرف سکالر شپ دے رہی ہے بلکہ ان کی تعلیم مکمل کرنے کیلئے ایک بڑی رقم مختص کر رکھی ہے اور ذہین بچوں کو وظائف سے نواز ا جارہاہے تاکہ ملازمین کو اپنے بچوں کی تعلیم مکمل کرنے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔وہ یہاں پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی سکالر شپ کے سلسلہ میں چیک تقسیم کرنے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوںنے کہاکہ ملازمین کے بچوں کی تعلیم کا مکمل خیال رکھاجارہاہے تاکہ ملازمین ایمانداری کے ساتھ عوام کے جان و مال کی حفاظت کر سکیں اور ملازمین کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور جس طرح محکمہ اپنے ملازمین کا احساس کر رہاہے اسی طرح ملازمین عوام کا خیال رکھیں ۔انہوںنے مزید کہاکہ پولیس افسران و اہلکاران دن رات اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر عوام کے جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں ۔آخر میں ملازمین میں سکالر شپ کے 46چیکس تقسیم کئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں