چیچہ وطنی: نئی کیٹل مارکیٹ میں کوڑے کے ڈھیر

ساہیوال( بیورورپورٹ)کروڑوں روپے مالیت سے بننے والی کیٹل مارکیٹ چیچہ وطنی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگانا شروع. بیوپاری منڈی میں قبضہ گروپ اورکار سرکار میں مداخلت کر نے لگے۔ صفائی عملے سے بدتمیزی اور تلخ کلامی سے منڈی کی صفائی ستھرائی کا کام متاثر ہو رہا ہے ،تفصیلات کے مطابق کیٹل مارکیٹ چیچہ وطنی میں بیوپاریوں کوتمام ضروری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں لیکن بعض بیوپاریوں نے اس کا غلط استعمال کر تے ہوئے مال منڈی کے اندر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگانا شروع کر دیئے ہیں ، انتظامیہ کی طرف سے منڈی کی صفائی ستھرائی کے لئے بار بار اعلانات کئے جا رہے ہیں لیکن وہ جگہ خالی کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔بیوپاری قبضہ گروپ بننے کی کوشش کر رہے ہیں اور مختلف بہانے بناکر کار سرکار میں مداخلت کا باعث بنتے ہیں ، صفائی اوردیگر عملہ کے بدتمیزی اور تلخ کلامی کرتے ہیں جس کی وجہ سے منڈی کی صفائی ستھرائی کا کام متاثر ہو رہا ہے جس سے جانوروں اور انسانوں میں بیماروں پھیلنے کا خدشہ ہے۔منڈی میں خریدو فروخت کرنے والے دیگر شہریو ںاور دیگر بیوپاریوں نے کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ منڈی کی صفائی ستھرائی کی جائے اور قبضہ گروپ سے بھی نجات دلائی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں