تبدیلی والوں نے لا ہور میں اپنی اوقات دکھا دی: نواز شریف

ایبٹ آباد:‌مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے لاہور میں اپنے ہی اصولوں کی دھجیاں بکھیر کر اپنی اوقات بتا دی. ان کے سارے اصول دوسروں کے پر لاگو ہوتے ہیں . نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے خود کو اصول و قانون سے بالا تر سمجھتے ہیں.صرف نواز شریف کی مخالفت ان کا آئین اور منشور ہے۔ہری پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ لاہور میں ایک دوسرے کو گالیاں دینےوالے اکھٹے ہوگئے، جان گئے ہیں کہ نیا پاکستان بنانے والوں کے پلے کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا عمران خان لاڈلے ! کے پی کے میں تمہاری حکومت ہے ، موٹروے نوازشریف کی حکومت بنارہی ہے، عمران خان نے ہمیشہ گالیوں اور الزامات کی سیاست کی،انھوں نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ تم جس تھالی میں کھاتے ہو اسی میں چھید کرتے ہو، جس اسمبلی کیلئے الیکشن لڑتے ہو اسی پر لعنت بھیجتے ہو،تمہاری سیاست کو عوام نے ردکردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں کینڈین مولوی نہیں جو بجلی کا تار جلنے سے بھی ڈر کر پیچھے ہٹ جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں