چیچہ وطنی: طالبہ اغوا کرنے کی کوشش ،بہادر لڑکی نےناکام بنا دی

چیچہ وطنی: گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول گئو شالا کے باہر سے نامعلوم افراد کی نوجوان طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش. بہادر لڑکی نے مزاحمت کر کے گاڑی میں ڈالنے کی کوشش ناکام بنا دی. ذرائع کے مطابق آج چیچہ وطنی میں واقع گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کے باہر سے گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے راہ چلتی طالبہ کو دبوچ کر گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کی .لڑکی نے ہاتھ میں پکڑا ہوا پن دبوچنے والے کے بازو میں مارا اور بھاگ نکلی. لڑکی کی مزاحمت پر اغوا کار گاڑی میں فرار ہو گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں